بھارتی تاجروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے خوشی ہوگی ، نوازشریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

نئی دہلی (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ انہیں بھارتی تاجروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے خوشی ہوگی۔ ایک بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ انہیں بزنس مین فرینڈلی کہاجاتا ہے۔

ان کی حکومت کو کاروبار کے لیے دوستانہ پالیسیوں والی حکومت کہاجارہاہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو بھی بزنس فرینڈلی کہاگیا ہے۔ اس لیے دونوں حکومتیں ساتھ مل کر کام کرسکتی ہیں۔

اگربھارتی تاجر کاروبار کیلئے پاکستان آئیں گے تو انہیں پاکستانی مارکیٹس بہت پرکشش لگیں گی اور وہ 30 فیصد منافع کماسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ یہاں دونوں ممالک کے تعلقات میں خوشگوار اضافے کے لیے آئے ہیں۔

پاکستان کی معیشت کو دہشت گردوں کے ہاتھوں شدید نقصان پہنچاہے۔ پاکستان سے زیادہ کون دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہوسکتا ہے؟۔ نریندرمودی کی حکومت کو عوام نے بھاری مینڈیٹ دیا ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ اس دور سے تعلقات دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے جہاں سے 1999 میں سلسلہ منقطع ہوا تھا۔