بھارتی شہری کا انوکھا شوق؛ بال ہی 62 فٹ بڑھا لیے

Indian

Indian

سریندرنگر (جیوڈیسک) ریاست گجرات کے سوی بھائی راٹھوا اپنے طویل بالوں کی وجہ سے پورے علاقے میں مشہور ہے اور وہ بالوں کو رسیوں کی طرح اپنے سر پر لپیٹ کر رکھتا ہے جب کہ اس کے بالوں کی لمبائی 62 فٹ ہے۔

ریاست گجرات کےرہائشی سوی بھائی راٹھوا نامی شخص اپنے لمبوں بالوں کے نسبت نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کا خواہش مند ہے۔ راٹھوا کے بالوں پر دور سے ایک طویل رسی کا گمان ہوتا ہے اور وہ بالوں کو اپنے سر پر پگڑی کی طرح لپیٹ کر رکھتا ہے۔

راٹھوا نے کئی عشرے قبل اپنے بال بڑھانے شروع کیے تھے اور اس کے لیے وہ مخصوص غذائیں کھاتا ہے جس میں صرف پھل اور سبزیاں شامل ہیں جب کہ وہ باہر کا کھانا کھانے سے بھی گریز کرتا ہے۔

راٹھوا اپنے بالوں کی حفاظت کے لیے ہر 48 گھنٹے بعد اپنی زلفوں کو 3 گھنٹے تک دھوتا ہے اور وہ بڑھتے بڑھتے اب 62 فٹ طویل ہوچکے ہیں۔ بال دھونے کے بعد وہ انہیں قریبی کھیت میں سکھاتا ہے جس میں مزید کئی گھنٹے لگتے ہیں۔