انڈی کار ایونٹ میں حادثہ، 13 تماشائی زخمی

Indie Car Event

Indie Car Event

ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکا میں ہونے والے انڈی کار ایونٹ کے حادثے نے ریس کو خوفناک بنا دیا، ڈرائیور سمیت تیرہ تماشائی بھی زخمی ہو گئے۔ ٹیکساس کے خوبصورت ٹریک پر انڈی کار فائیو ہنڈرڈ کی سنسنی خیز ریس ہوئی۔ ایک دوسرے کو پیچھا دکھانے کے جنون نے ڈرائیورز کو جنونی بنا دیا۔

اس دوران ایک بے قابو کار کی ٹکر ہوئی جس سے اس کے پرخچے اڑ گئے۔ فیصلہ کن لیپ میں دفاعی چیمپئن سکاٹش ڈرائیور Dario Franchitti بدقسمتی کی تصویر بنے۔ چالیس سالہ ڈرائیور چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کرنے کا خواب پورا کرتے کرتے ہسپتال پہنچ گئے۔ ڈرائیور سمیت تیرہ تماشائی بھی زخمی ہوئے۔