لاہور (جیوڈیسک) لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں کرپشن کی انتہا ہو چکی ہے ناجائز کام کرانے پر سالانہ 5سو ارب روپے کی رشوت دی جاتی ہے، پانامہ لیکس، دبئی لیکس کے ذریعے ہونیوالی کرپشن ہمارے سامنے ہے۔
نیب کے سرد خانے میں 175 میگا کیسز موجود ہیں جبکہ ایف آئی اے میں بھی لاتعداد کیس موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلا امتیاز احتساب کیلئے عدالتی کمشن بننا ضروری کیونکہ پارلیمانی کمیٹی میں وزراء نے ایسا رویہ اختیار کیا جس سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوسکتے اورٹی اوآرز کمیٹی میں شامل وزراء شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بنے ہوئے ہیں۔