درندہ صفت شخص نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
Posted on October 13, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
رجانہ : چادر چاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہو کر ڈکیتی کرتے ہوئے مزاحمت پر درندہ صفت شخص نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا شناخت ہونے پر ملزم سکول ٹیچر نکلا تھانہ رجانہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ملزم نے قتل کرنے کی دھمکیاں دے کر غریب محنت کش میاں بیوی کو صلح پر مجبور کر کے مقدمہ کی پیروی سے باز رکھا محکمہ تعلیم نے مذکور ٹیچر کو محکمہ کا بدنما داغ قر اردے دیا۔
تفصیل کے مطابق محلہ مہر آباد کا رہائشی تنویر آکاش ولد عبدالرشید نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر امیر ٹائون رجانہ میں ندیم ضیاء کے گھر ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوا اور اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر دونوں میاں بیوی کو تشددکانشانہ بنایا شناخت پر محمد تنویر سکول ٹیچر نکلا جس کے خلاف تھانہ رجانہ پولیس نے گھر میں داخل ہوکر لوٹنے کی کوشش کرنے پر مقدمہ درج کرلیا ملزم تنویر نے محکمہ تعلیم سے نکالنے جانے کے خوف سے دونوں میاں بیوی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے کر مقدمہ کی پیروی سے روک دیا محکمہ تعلیم ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ٹیچر تنویر آکاش کو محکمہ تعلیم کے لیے خطرناک قرار دے کر بدنما داغ قراردے دیا ملزم تاحال عبوری ضمانت پر ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com