صغیر چٹھہ سمیت سینکڑوں افراد کا گیپکو کے خلاف بجلی کنکشن نہ لگانے پر شدید احتجاج

Protest

Protest

وزیرآباد (جی پی آئی) جوڈیشل کالونی کے رہائشی نعیم چیمہ، صغیر چٹھہ سمیت سینکڑوں افراد نے گیپکو سب ڈویثرن نمبر 1 کے خلاف بجلی کنکشن نہ لگانے پر شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا جوڈیشل کالونی میں بااثر افراد نے پہلے ہی میٹر لگ چکے ہیں مگر ہمیں بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے۔

احتجاجی مظاہرین ایکسین وزیرآباد ملک طارق کے پاس پہنچ گئے جنہوں نے بھروکی روڈ پر موقع کا معائنہ کیا اور متعلقہ ایس ڈی اومحمد انیس ہنجرا اور مظاہرین کا موقف سننے کے بعد گیپکو اعلیٰ افسران سے ایڈوائس حاصل کر کے میٹر لگانے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔