کروڑ لعل عیسن ( خبر نگار) 2 افراد 2 یتیم بچوں کی بیوہ ماں کو شادی کا جھانسہ دے کر زنائے حرام کرتے رہے۔ اور حاملہ ہو جانے پر نشہ آور گولیاں کھلا کر حمل گرا دیا۔ اور کار سے نیچے گرا کر بھاگ گئے۔ پولیس تھانہ کروڑ نے دیور کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
تفصیل کے مطابق منظور حسین ولد غلام قاسم قوم سہل موضع بصیرہ نے درخواست گزاری کہ میںمحنت مزدوری کرتا ہوں۔ میرا بھائی محمد اکرم عرصہ تین سال قبل فوت ہو چکا ہے۔ اس کی بیوہ مسماة روبینہ بی بی کے دو بیٹے اڑھائی سالہ وسیم اکرم اور 4 سالہ محمد حسن زندہ حیات ہیں۔ روبینہ بی بی بھیک مانگ کر بچوں کا پیٹ پالتی ہے۔
گزشتہ روز 5 اپنے بیٹے صفدر حسین کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ ایک سفید رنگ کی کار رکی اور کار میں سوار ریاض حسین ولد احمد بخش قوم جوتہ بستی گوندل اور ایک نامعلوم شخص سوار تھے۔ ریاض حسین نے روبینہ بی بی کو کار سے نیچے گرا دیا اور ساتھ ایک کپڑے کی گٹھڑی بھی پھینکی۔ روبینہ بی بی درد سے کراہ رہی تھی جس نے پوچھنے پر بتایا کہ ریاض حسین مجھے شادی کا جھانسہ دیتا رہا اور میرے ساتھ زنائے حرام کرتا رہا۔ قبل ازیں ایک روز مجھے لیہ میں امین جوتہ کے گھر لے گیا تھا اور کہا کہ نکاح خوان کو بلواتا ہوں۔
لیکن نکاح خوان نہ آیا اور مجھے واپس لے آیا۔ جب میں حاملہ ہو گئی تو ریاض حسین نے مجھے حمل گرانے کی کولیاں دیں۔ جب حمل نہ گرا تو مجھے نا معلوم مقام پر لے گیا اور نشہ آور دوا دی جس سے میں بے ہوش ہو گئی اور میرا حمل گرا دیا گیا۔ ساتھ پڑی ہوئی گٹھڑی کو چیک کیا تو اس میں گوشت کا لوتھڑا موجود تھا۔ پولیس تھانہ کروڑ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کروڑ سے رپورٹ حاصل کرنے کے بعد ملزم اور اس کے نامعلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔