جکارتا (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں لگژری گاڑیوں کی قیمتوں کے برابر پہنچ گئی ہیں۔ انڈونیشیا کے شہر جکارتا کے علاقے ڈیپوک سٹی میں عید قربان کے موقع پر ہر سال کاروں کے ایک شوروم سے لگژری گاڑیوں کو نکال کر قربانی کے جانوروں کو بھر دیا جاتا ہے۔
جن کی قیمتیں 25 ہزار امریکی ڈالر کے برابر ہوتی ہیں۔ Mall of Sacrificial Animalsنامی شوروم میں ان مہنگے جانوروں کو بھرنے کا مقصد امیرو کبیر گاہکوں کو متاثر کرنا ہے۔ مالک نے صرف مہنگے جانوروں سے ہی اپنے شوروم کو نہیں بھرا بلکہ خوبصورت اور ماڈرن لباس میں ملبوس متعدد سیلزگرلز ٹیبلٹ کمپیوٹرز کےذریعے خریداروں کو جانوروں کی خوبیاں بتانے اور ان کو بیچنے میں ہماوقت مصروف رہتی ہیں۔
ان کے شوروم میں موجود جانور دراصل مویشی منڈی کی لیگز اور مرسیڈیز گاڑیاں ہیں۔ اس شوروم میں زیادہ تر گائیں ہزار سے سولہ سو امریکی ڈالر کے برابر جبکہ مہنگی ترین گائیں کی قیمت 25 ہزار امریکی ڈالر کے برابر ہے۔شوروم کے مالک کے مطابق ان کے گاہک انڈونیشا کا امیر طبقہ ہے جن میں حکومتی وزراء اور بیرون ملک سے عید منانے کیلئے آنے والے امیر انڈونیشی شامل ہوتے ہیں۔