باٹام (جیوڈیسک) انڈو نیشیا کے شمال میں واقع باٹام جزیرے کے کھلے سمندر میں غیر قانونی مزدوروں کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ڈوبنے والی کشتی پر 93 افراد سوار تھے اور يہ ملائيشيا سے انڈونيشيا کے جزيرے باٹام کے سفر پر گامزن تھی جب بدھ کی صبح يہ حادثہ پيش آيا۔
مقامی پوليس چيف سام بودی گُسڈيان نے بتايا بيس افراد کی لاشيں نکال لی گئيں جبکہ انتاليس کو بچا ليا گيا ہے۔ تيس سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہيں۔ پوليس کو شبہ ہے کہ کشتی پر گنجائش سے زائد افراد سوار تھے اور اسی وجہ سے حادثہ پيش آيا
ڈوبنے والے تمام مزدور غیر قانونی طور پر انڈونیشا میں مقیم ہیں۔