جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے 247 مسافروں کے ساتھ جزیرہ ٹیڈنگ کی طرف عازم سفر کشتی میں آگ لگنے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
جکارتہ کے تلاش و بچاو کے قومی ادارے BASARNAS کے ڈائریکٹر ہینڈرا سوڈرمان نے حادثے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تلاش و بچاو کی کاروائیوں میں 194 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور لاپتہ مسافروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔
کشتی میں سوار مسافر نئے سال کی تعطیلات گزارنے کے لئے ٹیڈنگ جزیرے کی طرف جا رہے تھے۔