انڈونیشیا نے منشیات کے الزام میں 8 غیر ملکیوں کو پھانسی دینے کا فیصلہ کر لیا

Hanging

Hanging

جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا نے منشیات سمگلروں 8 غیر ملکی شہریوں کو پھانسی دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان میں آسٹریلیا‘ برازیل‘ نائیجیریا‘ فلپائن کے شہری اور ایک مقامی ملزم شامل ہے۔ تمام ملزموں کو اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں۔ فرانسیسی شہری کو عارضی طور پر ریلیف دیا گیا ہے۔

اٹارنی جنرل ایم پرستیو نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے کی 100 فیصد تیاری مکمل ہے۔ حال ہی میں صدر جوکو ودودو نے اپیلیں مسترد کر دی تھیں۔ بان کی مون نے سزا پر عملدرآمد روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔