جکارتہ (جیوڈیسک) فائرنگ سکواڈ کے ذریعے موت کی سزا پر عمل درآمد سے پہلے مجرموں سے انکے رشتہ داروں کی آخری ملاقات منگل کو کروائی گئی۔
موت کی سزاؤں کو رکوانے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں کی گئیں لیکن صدر جوکو ودودو Joko Widodo نے بیرونی دباؤ میں نہ آتے ہوئے معافی کی کئی درخواستیں مسترد کر دیں۔
سزا پانے والوں کا تعلق فرانس، آسٹریلیا اور برازیل سے ہے جبکہ ایک فلپائنی خاتون کی سزا مؤخر کر دی گئی ہے، ادھر آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے کہا ہے کہ انڈونیشیا سے سفیر کو مشورے کے لئے بلوایا ہے۔