انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 56 ہو گئی
Posted on January 17, 2021 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Indonesia Earthquake
انڈونیشیا (اصل میڈیا ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں زلزلے سے ہلاک ا فراد کی تعداد 56 ہو گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے میں سیکڑوں افراد زخمی ہیں جبکہ اسپتال زخمیوں سے بھر گئے۔
انڈونیشین میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور اور ہزاروں افراد تاحال بے گھر ہیں۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز انڈونیشیا میں 6.2 شدت کے زلزلہ سے زمین لرز اٹھی تھی جبکہ متعدد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے تھے۔
زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ درجنوں عمارتیں گرگئیں اور پل تباہ ہو گئے جب کہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com