جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی کے ساحلی شہر پالو میں گزشتہ روز آنے والے شدید زلزلے اور سونامی نے تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 350 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی تھی، جس سے سمندر میں 10 فٹ سے زیادہ بلند لہریں اٹھیں جس نے ساحلی شہر پالو میں تباہی مچادی۔
زلزلے کا مرکز پالو شہر کے قریب واقع ماہی گیروں کے قصبے ڈونگ گالا سے 27 کلو میٹر دور سمندر میں تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے متعدد زلزلے اور سونامی سے شہر میں عمارتیں اور سڑکیں بری طرح متاثر ہوئیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔
زلزلے اور سونامی سے شہر میں عمارتیں اور سڑکیں بری طرح متاثر ہوئیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا —.فوٹو اے پی زلزلے کے باعث متعدد افراد بے گھر ہوگئے، جبکہ مقامی اسپتال کی عمارتیں گرنے کی وجہ سے متاثرین کو امداد کی فراہمی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں قدرتی آفت سے ہونے والے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور حکام کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کی ہدایت کی۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیرک کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے حکام انڈونیشین حکام سے رابطے میں اور ہر طرح کی مدد کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔