جکارتا (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے انتخابات اگلے ہفتے ہورہے ہیں ، انڈونیشیا میں اس بار ہونے والے انتخابات ماضی میں ہوئے انتخابات سے کچھ مختلف ہیں۔ انڈونیشیا میں ہونے جارہے ہیں 9 اپریل کو عام انتخابات جو ہیں اس سے پہلے ہوئے انتخابات سے کچھ مختلف کیونکہ اس بار ہر سیاسی جماعت پابند ہے۔
30 فیصد خواتین امیدواروں کو انتخابی میدان میں لانے کی ، یہی وجہ ہے کہ انتخابی دنگل بھی ہو گیا ہے کچھ رنگین اور گلیمرس،امکان ہے کہ 80 ہزار سے زائد خواتین امیدوار انتخابی جنگ لڑیں گی جن میں ہر شعبہ زندگی کی نمائند گی کے ساتھ ماڈل گرلز بھی شامل ہیں۔
دنیا کی تیسری بڑی جمہوریہ میں ہونے والے انتخابات میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت سے امید ہے کہ یہ ملک کے سیاسی نظام میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوں گی۔