جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے شمالی صوبہ سُلاویسی میں سیلاب اور زمینی تودے گرنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے۔
گزشتہ کئی روز سے جاری بارشوں کے باعث اس صوبے کے چھ اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے سربراہ نولڈی لیو Noldy Liow کے مطابق سیلاب کے باعث 40 ہزار افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
ٹوموہون شہر میں ایک پہاڑی تودہ گرنے کے بعد نامعلوم تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں۔