انڈونیشیا میں سیلاب اور لرزشِ اراضی کے باعث 59 افراد ہلاک

Flood in indonesia

Flood in indonesia

سولاویسی (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لرزشِ اراضی کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 59 سے تجاوز کر گئی ہے۔

قومی ہنگامی ایجنسی کے ترجمان ستوپو پروہ نگ روحو نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے 13 علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لرزش اراضی کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 26 سے 59 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں ابھی تک 25 افراد لاپتہ ہیں اور 25 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

شدید بارشوں سیلاب سے متاثرہ افراد کو دوسرے علاقوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاقے سے لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے انڈونیشیا میں ہر سال شدید بارشوں کے نیچے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے بے شمار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔