کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے معروف آرکیٹکٹ انجینئر کفیل حسین کا کونسل جنرل رپبلک آف انڈونیشیا Mr. Totok Prianamto سے ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تبادلہ خیال کفیل حسین نے ملاقات میں کہا کہ پاک انڈونیشیا دوستی قدیم رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں تمام شعبوں میں انڈونیشیا سے اپنے اس رشتے کو مضبوط بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لئے ہم دنیا کے دیگر ممالک سے اپنے رشتے کو مزید فعال بنا رہے ہیں اس موقع پر کونسل جنرل رپبلک انڈونیشیا Mr. Totok Prianamto نے یقین دلا یا کہ انڈونیشیا پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے گا پاک انڈونیشیا دوستی کو مزید فعال بنا کر تجارت سمیت دیگر شعبے کو مزید مضبوط بنائیں گے۔