انڈونیشیا میں باراتیوں کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی، 19 افراد ہلاک

Weeding Guests Killed

Weeding Guests Killed

جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں باراتیوں کو لےجانے والی کشتی سمندر میں ڈوبنے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دلہا سمیت 22افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں باراتیوں کو لے جانے والی کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ کشتی میں 49 افراد سوار تھے جن میں سے 8 افراد کو بچالیا گیا جبکہ 22 اب بھی لاپتہ ہیں جن میں میں دلہا بھی شامل ہے، حکام کے مطابق واقعہ انجن خراب ہونے کے باعث یہ پیش آیا۔

انڈونیشیا نیشنل ڈیزاسٹر کے ترجمان کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کا کام خراب موسم کی وجہ سے روک دیا گیا ہے تاہم موسم معمول پر آتے ہی لاپتہ افراد کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔