انڈونیشیا (جیوڈیسک) جکارتہ انڈونیشیا میں انسانی اسمگلنگ کے مسئلے پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 ممالک کے وزرا اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ ایشیا میں انسانی اسمگلنگ کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں جکارتہ میں کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کا مقصد تیزی سے پھیلتے اس مسئلے پر ایک دوسرے سے بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالنا ہے۔ اس کانفرنس میں۔
اقوام متحدہ کے نمائندوں، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ بنگلہ دیش، فلپائن، سری لنکا اور میانمار سمیت 14 ممالک کے اعلی حکام اور وزرا نے شرکت کی۔ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2007 سے 2010 کے درمیان انسانی اسمگلنگ کے 10 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ مسئلہ اس سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔