انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے بارہ افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

Land Sliding

Land Sliding

جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں مسلسل بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، بارہ افراد جاں بحق جبکہ چھیانوے تودے تلے دبے ہیں۔ متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جاوا کے وسطی گاؤں جیم بلنگ میں مٹی کا تودہ گرنے سے درجنوں گھر دب گئے۔ حکام کے مطابق بارہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ چھیانوے تاحال مٹی تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

امدادی کارروائیوں میں دو سو اہلکار اور پانچ سو مقامی افراد حصہ لے رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کو حفاظتی مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔