انڈونیشیا: اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کے خاندان نے بادشاہ سے معافی کی اپیل کر دی

Indonesia

Indonesia

جکارتہ (جیوڈیسک) ملائیشیا میں ہم جنس پرستی کے الزام میں قید حزب اختلاف کے رہنما انور ابراہیم کے خاندان نے ملک کے بادشاہ سے معافی کی اپیل کی ہے۔

انور ابراہیم پر ملازم کے ساتھ 2008 میں جنسی تعلقات قائم کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ انہوں نے اپنے خلاف ان الزامات کو ہمیشہ سیاسی مخالفت کے تحت سازش قرار دیا ہے۔

انور ابراہیم کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک سیاسی قیدی اور جیل میں ان کی صحت کو خطرہ ہے۔