جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں مسافر طیارے کے حادثے میں آٹھ مسافر زخمی، دیگر تمام مسافر محفوظ رہے۔ انڈونیشیا میں ایک مسافر طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں آٹھ مسافر زخمی ہو گئے۔
ترجمان وزارت ٹرانسپورٹ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حادثہ نوس تنگارا ائرپورٹ پر اس وقت پیش آیا جب ایک چینی ساختہ مسافر طیارہ دوران پرواز فنی خرابی کے باعث اچانک لڑکھڑانا شروع ہو گیا۔
پائلٹ نے طیارے کو ہنگامی طور پر ائرپورٹ پر اتار دیا جس کے نتیجے میں آٹھ مسافر زخمی ہوئے ہیں جبکہ دیگر مسافر اور عملہ کے ارکان محفوظ رہے۔ طیارے میں چھیالیس مسافر اور عملہ کے چھ ارکان سوار تھے۔ حادثہ انجن میں خرابی کے باعث پیش آیا۔