انڈونیشیا (جیوڈیسک) اتوار کے روز انڈونیشیا کے عہدے داروں نے کہا کہ جس مقام پر امکانی طور پر پولیس کا ایک طیارہ لاپتا ہوا تھا وہاں کے پانیوں سے طیارے کے کچھ حصے اور ملبے کے ٹکڑے ملے ہیں۔
عہدے داروں نے کہا ہے کہ اسکائی ٹرک طیارےM28 میں عملے کے پانچ ارکان اور آٹھ مسافر سوار تھے ۔
وہ طیارہ ہفتے کے روز صوبے بانگکا بلیٹنگ کے شہر پانگ کال پنانگ سے انڈو نیشیا کے مغرب میں جزائر ریاؤ کے صوبے کے علاقے بٹام کی جانب پرواز کے دوران لاپتہ ہوا تھا۔
امدادی سرگرمیوں سے متعلق عہدے داروں نے کہا ہے کہ جزائر ریاؤ کے قریب دیہاتیوں نے طیارے کا ملبہ ، نشستیں اور سامان تلاش کیا۔