انڈونیشیا : جیل میں ہنگامہ آرائی، 5 افراد ہلاک، 200 قیدی فرار

Indonesia

Indonesia

انڈونیشیا (جیوڈیسک) جکارتا انڈونیشیا کی ایک جیل میں پرتشدد ہنگامہ آرائی کے دوران پانچ افراد ہلاک اور 15 دہشت گردوں سمیت تقریبا 200 قیدی فرار ہوگئے۔ پرتشدد ہنگامہ آرائی انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے شہر میدان کی انتہائی سیکوریٹی والی جیل میں ہوئی جہاں قیدی پانی اور بجلی کی کمی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

احتجاج بعد میں پرتشدد صورت اختیار کر گیا۔ صوبائی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تین قیدی اور جیل کے دو اہلکار شامل ہیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہنگامہ آرائی کے دوران جیل سے تقریبا 200 قیدی فرار ہوگئے، جن میں 15 دہشت گرد بھی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکوریٹی فورسز گزشتہ روز شروع ہونے والی ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔