انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے جنگلات میں دو دن سے لگی آگ پر جزوی طور پر قابو پالیا گیا ہے۔
انڈونیشیا کی مقامی حکومت ابتک بیس ملین ڈالر دو دن سے لگی آگ بجھانے میں خرچ کر چکی ہے جبکہ فضائی فوج کے دو ہیلی کاپٹرز ہمہ وقت بھڑکتی آگ پر پانی برسانے میں مصروف ہیں اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق ابتک سینتیس سو ایکڑ پر لگے ناریل کے باغات کو آگ کی وجہ سے نقصان پہنچ چکا ہے جبکہ آگ لگنے کی وجہ سے پیدا ہونے والا گردو غبار کا طوفان ملائیشیا اور سنگاپور تک جا پہنچا ہے۔