انڈونیشیا: سماٹرا میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

Indonesia

Indonesia

جکارتا (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔

مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے آنے والے زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 2004ء میں بحر ہند میں اٹھنے والی سونامی لہروں کی زد میں آ کر ایک لاکھ 70 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔