بالی (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے شہر بالی میں گذشتہ روز نشے میں دھت مسافر کی جانب سے طیارے کے کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش کے بعد اسے اتار لیا گیا۔ رن وے پر طیارے میں پولیس اہلکاروں کے داخل ہونے کے مناظر کیمرے میں محفوظ کرلئے گئے۔
آسٹریلین ائیر لائن کی پرواز برسبین سے بالی جارہی تھی کہ دوران پرواز نشے میں دھت مسافر نے کاک پٹ کا دروازہ پیٹ ڈالا۔ پائلٹ نے موقع کی نزاکت کے تحت کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی اور جہاز کو مبینہ طور پر ہائی جیک کئے جانے کا شبہ ظاہر کیا جانے لگا۔
طیارے کے لینڈ کرنے کے بعد رن وے پر سیکورٹی اہلکاروں نے اسے گھیرے میں لے لیا۔ ہتھیاروں سے لیس سیکورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر طیارے میں داخل ہوکر گربڑ کرنے والے مسافر کو حراست میں لے لیا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔