انڈونیشیا میں ایک ہی دن میں دو بار آتش فشاں پھٹ پڑا

Indonesia Volcano

Indonesia Volcano

جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے آئی لینڈ سماٹرا میں واقع آتش فشاں پہاڑ ایک ہی دن میں دوبار پھٹ پڑاجس سے 3 ہزار میٹر بلندی تک راکھ اور دھواں بلند ہوتا رہا۔

ذرائع کے مطابق یہ آتش فشاں ایک گھنٹے کے وقفے سے پھٹا جس کے بعد دھویں اور راکھ کا اخراج شروع ہو گیا جو 9843 فٹ بلندی تک جا پہنچا۔

اس آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ اور دھواں اگلنے کے یہ مناظر کیمرے نے محفوظ کر لئے ہیں۔