سماڑا (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ مشرقی جاوا میں چار بڑے ائیر پورٹ بند کر دیے گئے۔
آتش فشاں Kelud نے ریڈ الرٹ جاری ہونے کے فوری بعد لاوا اُگلنا شروع کر دیا۔ دھویں کے بادلوں نے کئی شہروں کو لپیٹ لیا جس کے بعد ملک کے سات بڑے ائیر پورٹ بند کر دیے گئے۔ حکام نے تین ائیر پورٹ کھول دیے ہیں۔
دو لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ سترہ سو اکتیس میٹر بلند یہ پہاڑ پندرھویں صدی سے اب تک پندرہ ہزار لوگوں کو موت کی نیند سلا چکا ہے۔ انڈونیشیا میں گزشتہ ماہ بھی آتش فشاں پہاڑ Sinabung پھٹنے سے سولہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔