انڈونیشین قونصل جنرل کا وفد کے ہمراہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کا دورہ

کراچی: انڈونیشین قونصل جنرل ہادی سنٹاسو (HADI SANTOSO)نائب قونصل جنرل بسکرو میگروجی ودیگر نے وفد کے ہمراہ منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کا دورہ کیا جامعہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم سے ملاقات کی معزز مہمانوں نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مختلف شعبہ جات غیر ملکی وملکی کے شعبہ حفظ ، وکتب ،دورہ حدیث ، دارالافتاء ، جدید کمپوٹر لیب ، کچن کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوںنے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں زیر تعلیم انڈونیشین طلبہ کے ہمراہ کافی وقت گزارا ان کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا جبکہ طلبہ کو مختلف قسم کے درپیش مسائل سنے اور شہر قائد کے حالات کے تناظر میں طلبہ کو ضروری ہدایات دیں۔اس موقع پر شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم اور انڈونیشین قونصلر جنرل ہادی سنٹاسو نے باہمی دلچسپی ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ،اور قونصل جنرل نے مفتی محمد نعیم کو یادرگار شیلڈ پیش کی اس موقع پر مفتی محمد نعیم نے انڈونیشن قونصلر کے وفد کو پاکستانی دینی مدارس کے نظام تعلیم اور نصاب تعلیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور جامعہ بنوریہ عالمیہ میں زیر تعلیم، غیر ملکی طلبہ باالخصوص انڈونیشین۔ ملائیشین اور تھالینڈ ی طلبہ کی خصوصی تعریف کی اور کہاکہ ان ممالک کے طلبہ کی تعلیم سے ہٹ کر دوسری کوئی مصروفیت نہیں ہوتی۔

انڈونیشین ، ملائیشین اور تھالینڈ کے طلبہ سے اساتذہ اور جامعہ کی انتظامیہ انتہائی مطمئن ہے کیونکہ یہ طلبہ مدرسے کے قواعد وضوابط کی مکمل پاسداری کرتے ہیں ، انہونے مزید کہاکہ دینی مدارس تعلیم کے ساتھ طلبہ کو خورا ک رہائش ودیگر سہولیات فراہم کرتی ہے ، اور پاکستان میں ان کاکردار حقیقی این جی او کا ہے ، یہ تمام کام بغیر کسی حکومتی تعاون کے کیے جاتے ہیں بلکہ مدارس کے ساتھ حکومتی تعاون تو درکنار ہم تمام یوٹیلیٹی بلز بھی ادا کرتے ہیں ،انہوںنے مزید کہاکہ مدارس خالص تعلیمی ادارے ہیں لیکن حکومت پاکستان کے مس گائڈ کرنے اور چند مفاد پرستوں کی وجہ سے مغرب اور دنیا بھر میں ان کو بندنام کرنے کیلئے منفی پروپیگنڈے کیاجاتاہے اور اس کیلیے منظم سازش کے تحت دہشت گردی سے مدارس کا تعلق ظاہر کرنے کی کوششیں ہوتی ہیں۔

لیکن اللہ کے فضل سے سازش کرنے والے ابھی تک ناکام و نامراد ہیں ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں اور مدارس کے خلاف سازش کرنے والے عناصر ناکام ہوںگے ،قبل ازیں جامعہ بنوریہ عالمیہ ایڈمنسٹریٹر مولانا غلام رسول، مولانا فرحان نعیم ودیگر نے معزز مہمان کا جامعہ بنوریہ عالمیہ آمد پر استقبال کیا اور پاکستان میں دینی مدارس کے کردارو نظام تعلیم اور نصاب تعلیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ جامعہ بنوریہ میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کے نصاب تعلیم اور روز مرہ کے معمولات اور ان کو دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا ، اس موقع پر انڈونیشین جنرل نے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں دینی اور عصری علوم کی تدریس کے حسین امتزاج کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے دینی مدارس عالم اسلام کی خدمت کررہے ہیں ،جامعہ بنوریہ کی عالمی سطح پر دین اسلام کیلئے کی جانے والے خدمات قابل تعریف ہیں۔

jamia binoria site karachi

jamia binoria site karachi