دریائے سندھ کے کٹاؤ کے باعث ایک ہزار ایکڑ کاشتہ گندم زمین دریا برد مزید کٹاؤ کا سلسلہ جاری

Layyah

Layyah

لیہ +کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) دریائے سندھ کے کٹاؤ کے باعث ایک ہزار ایکڑ کاشتہ گندم زمین دریا برد مزید کٹاؤ کا سلسلہ جاری۔ MNA صاحبزادہ فیض الحسن وعدہ کے مطابق سپر بند تعمیر کرائیں تو بچاؤ ممکن ہے وگرنہ نقصان بڑھتا رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار نو منتخب صدر بار سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ،سردار ذیشان خان،سردار کامران خان،سردار مظہر خان سیہڑ نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کٹاؤ کے باعث چاہ کوحی والا چاہ عالمگیر، چاہ بہرام خان،چاہ اللہ وسایا درکھان،بستی ایوب ٹوٹن راکھواں بستی سید الاکھائی سمیت دیگر علاقوں میں اس وقت تک ایک ہزار ایکڑ زمین دریا برد ہو چکی ہے۔

کٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ بچاؤ کے لئے سپر بند بہت ضروری ہے اگر نہ بنایا گیا تو مزید علاقے دریا کی لپیٹ میں آجائے گے انہوں نے کہا کہ MNA صاحبزادہ فیض الحسن وعدہ کے مطابق سپر بند تعمیر کرائیں تو بچاؤ ممکن ہے وگرنہ نقصان بڑھتا رہے۔