دریائے سندھ کے سیلابی ریلہ تباہی مچاتا کوٹری پہنچ چکا ہے کئی دیہات ڈوب گئے ہزاروں ایکڑ اراضی پانی کی نظر ہو گئی۔ پنجاب میں سیلاب تو گزر گیا لیکن کئی دیہات اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ہر طرف پانی ہی پانی ہوگیا۔ مکیں مکاں سے محروم ہوئے تو کہیں کسان اپنی محنت کو پانی پانی ہوتا دیکھ کر اشک بار.
سیلاب پنجاب میں تباہی مچاتا سندھ میں داخل ہوا تو دریا سندھ کے راستے میں آنے والے کچے کے تمام دیہات ڈوب گئے۔ پانی فصلوں کو بہا لے گیا اور کئی گھروں کو مسمار کرگیا سندھ میں سکھر خیر پور اور دادو کے سیلاب متاثرین میں امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں۔ سیلابی ریلا اب بحیرہ ارب کی جانب رواں دواں ہے۔۔
سیلاب کوٹری بیراج کے مقام پر پانی کی بلند سطح کے باعث کئی علاقے زیر آب ہیں۔ دوسری جانب پنجاب میں سیلاب گزر جانے کے بعد لوگ پھر سے اپنے اجڑے آشیانے بسانے اپنے گھروں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ ساہیوال میں راوی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے جس کے بعد جن لوگوں کے گھر پانی میں بہہ گئے ہو۔
اپنی مدد آپ گھروں کی تعمیر کررہے ہیں اور جن کے گھر سلامت ہیں وہ اپنے گھروں میں پھر سے آباد ہو گئے ہیں۔ ستلج اور چناب میں بھی پانی کی سطح میں کمی آتی جارہی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ کئی دیہات میں پانی کھڑا رہنے سے بیماریوں نے بھی جنم لے لیا ہے۔