انڈسٹری کی بجلی اور گیس بحال نہ کی تو احتجاج کرینگے: اپٹما

APTMA

APTMA

لاہور(جیوڈیسک)اپٹما کے چیئرمین احسن بشیر نے کہا ہے کہ انڈسٹری کی بجلی اور گیس بحال نہ کی گئی تو کسی شیڈول کی پابندی نہیں کریں گے، آئندہ ہفتے سے سڑکوں پر دھرنا بھی دیں گے۔

پریس کانفرنس میں اپٹما کے چیئرمین احسن بشیر کا کہنا تھا کہ وہ وفاق کی جانب سے لوڈ منیجمنٹ کے غیر قانونی شیڈول کو نہیں مانتے۔ صنعتوں کو ہفتے میں تین دن کے لیے گیس کی سپلائی پنجاب اور پورے پاکستان کی صنعتوں کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی فراہمی روکے جانے پر کسی شیڈول کی پابندی نہیں کریں گے۔