اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پانی و بجلی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں تین روپے کمی وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے جس کا مقصد صنعتی سیکٹر کو ریلیف فراہم کرنا اور برآمدات میں بھی اضافہ کرنا ہے۔
بجلی کی قمیت میں کمی کا اطلاق یکم جنوری 2016ء سے ہو گا۔ اس ضمن میں کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔