کراچی (جیوڈیسک) اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری ترقی کررہی اوراب لوگوں کو اس کی مخالفت ختم کرکے نئے کام کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے۔
بہروز سبزواری کا کہناتھا کہ ہم نے جس دور میں کام کیا وہ دور بھی بہت اچھا تھا لیکن اب جو تبدیلی آئی ہے وہ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئی ہے، ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری میں جو لوگ کام کررہے ہیں انھوں نے سیکھنے کے عمل پر توجہ دی ہے سینئر کے ساتھ کام کرکے جو انھیں تجربہ حاصل ہوا ہے۔
اس تجربہ سے اب وہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،انھوں نے حالیہ چند سالوں میں بہترین کام کرکے سب کو حیران کردیا،اسی اسپرٹ کی ضرورت ہے اگر ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو یہ اس بھی بہتر کام کرسکتے ہیں، فلم انڈسٹری کی ترقی میں ان ہی نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔انھوں نے کہا مجھے خوشی ہوتی ہے جب پاکستانی ڈرامے یا فلم کی لوگ تعریف کرتے ہیں۔