کراچی : پاکستان کی سب سے بڑی اور موثر ترین رئیل اسٹیٹ ویب سائٹ زمین ڈاٹ کام کا بارہواں ایکسپو ۷ جنوری ۲۰۱۸ء کو ایکسپو سنٹر کراچی میں کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ یہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے کراچی میں تیسرا ایکسپو تھا۔ ایکسپو کا افتتاح سید ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ، ماس ٹرانزٹ ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس اور انفارمیشن سندھ نے ۶ جنوری کو زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان کے ہمراہ کیا۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مفسر عطاء ملک نے بھی بطور مہمان خاص ۷ جنوری کو ایکسپو میں شرکت کی۔
ایکسپو کا انعقاد ایکسپو سنٹر کے ہال نمبر ۴ اور ۵ میں کیا گیا تھا جہاں ۷۰ سے زائد نمائش کنندگان نے اپنے خوبصورت اسٹالز لگائے ہوئے تھے۔ ایکسپو سنٹر کے ان دونوں ہالز میں سرمایہ کاروں اور فیملیز کا رش دیکھنے میں آیا۔ اس ایکسپو میں لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ، کراچی اور گوادر سمیت ملک بھر سے پراپرٹیز کی نمائش کی گئی جہاں ان ۷۰ نمائش کنندگان کی جانب سے کمرشل اور رہائشی پراپرٹیز کے ضمرے میں پلاٹس ، اپارٹمنٹس اور گھر اور فارم ہاوسز فروخت کیلئے پیش کئے گئے تھے اور مزید اِن کی جانب سے عوام الناس کیلئے مخصوص پراپرٹیز پر بہترین ڈسکاؤنٹ بھی فراہم کیا گیا تھا۔ ایکسپو کے اختتام پر زمین ڈاٹ کام کی جانب سے شرکاء میں بذریعہ قرعہ اندازی بیش قیمت انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ایک اندازے کے مطابق اس ایکسپو سنٹر کو یومیہ ۵۰ ہزار افراد با آسانی وزٹ کر سکتے ہیں۔
ایکسپو میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مہمان خصوصی سید ناصر شاہ نے زمین ڈاٹ کام کی پاکستان بھر میں پراپرٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ زمین ڈاٹ کام پاکستان کی معروف ترین پراپرٹی ویب سائٹ ہے جو کہ لاکھوں لوگوں کی ضروریات کو ٹیکنالوجی اور شفافیت سے پورا کرتی ہے ،جس سے لوگوں کو آسانی حاصل ہوتی ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ ان کے ایکسپو بہت منظم ہوتے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد اُن میں شرکت کرتی ہے ۔اُنہوں نے لاہور اور اسلام آباد کے ایکسپوز کیلئے اپنی نیک خواہشات کو اظہار کیا۔مہمان خصوصی کو زمین ڈاٹ کام کے سی ای او اور اعلیٰ انتظامیہ کے ہمراہ ایکسپو کا دورہ بھی کروایا گیا۔
ایکسپو کے اگلے روز کے مہمان خصوصی کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مفسر عطاء ملک تھے۔مفسر عطاء ملک کا کہنا تھا کہ میں زمین ڈاٹ کام کو کراچی میں تیسرے ایکسپو کا کامیابی سے انعقاد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس کامیاب ایکسپو کے انعقاد سے زمین ڈاٹ کام نے اپنا سال نو، ۲۰۱۸، کا شاندار آغاز کیا ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹری کو ایسے ایکسپوز کی بہت ضرورت ہے جس سے مارکیٹ میں استحکام آتا ہے اور زمین ڈاٹ کام نے یہ کام نہایت ہی خوش اسلوبی سے کیا ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی جانب سے میں زمین ڈاٹ کا م کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔
زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے جہاں اپنے مہمانان کا شکریہ ادا کیا وہیں اُنہوں نے کراچی کے عوام کے جذبے کو سراہا جنہوں نے پورے جوش و خروش سے ایکسپو میں شرکت کی۔اُن کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی ترقی کیلئے کوشاں ہے ۔ہم اُن میں سے ہیں جنہوں نے مستقل بنیادوں پر پراپرٹی ایکسپوزکو لانچ کرنے کا آغاز کیا تھااور ہم دبئی ورلڈ ٹریڈسنٹر میں پاکستان پراپرٹی شو کا انعقاد کروا کے ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ سفر رُکا نہیں ہے بلکہ جاری رہے گا۔فروری میں ہم لاہور میں ایکسپو کا انعقادکر رہے ہیں جبکہ مارچ میں ہم اسلام آباد میں ایکسپو منعقد کریں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے ایکسپوز کا مقصد معیشت کو فروغ دینا اور مارکیٹ کے مثبت رحجان کو حوصلہ افزائی کرنا ہوتا ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کرتا رہےگا جس سے نہ صرف رئیل اسٹیٹ کی انڈسٹری کو فائدہ حاصل ہوگا بلکہ اس سے متصل دیگر ۲۵۰ شعبہ جات بھی مستفید ہو سکیں گے۔
زمین ایکسپو ۲۰۱۸ اب لاہور میں ۱۰ اور ۱۱ فروری کو انٹرنیشنل ایکسپو سنٹر میں منعقد ہوگا جبکہ اس کے بعد یہ اسلام آباد میں ۳ اور ۴ مارچ کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں منعقد کیا جائے گا۔زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان پراپرٹی شو کا انعقاد ۱۴ اور ۱۵ ستمبر کو ۲۰۱۸ کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر دبئی میں ہو گا۔