انڈسٹری میں والد کے نام کا سہارا نہیں لینا چاہتی: سونم کپور

Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت خود بنانا چاہتی ہیں، اپنے والد انیل کپور کے نام کا سہارا نہیں لے رہی۔ اٹھائیس سالہ سونم کپور نے دو ہزار سات میں فلم “سانوریہ” سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

ایک تقریب کے دوران زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انکے والد انیل کپور نے سخت محنت کی ہے ان جیسا بننے کے لئے انہیں ساری زندگی محنت کرنا پڑے گی۔ ایک سوال کے جواب میں سونم نے کہا فلم انڈسٹری میں اب ان کی حیثیت ایک فیشن آئیکون جیسی ہے اور وہ اس بات سے خوش ہیں لوگ انہیں انیل کپور کی بیٹی کی بجائے انکے اپنے نام سے پہچانتے ہیں۔