لاہور (جیوڈیسک) اداکارشان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں۔ وقت ختم ہو رہا ہے، آئندہ ہمیں فارمولہ فلموں کے بجائے نئے موضوعات تخلیق کرنا ہوں گے فلم انڈسٹری کے موجودہ حالات میں فلموں کی مسلسل نمائش ناگزیر ہے۔
ایک انٹرویو میں اداکار شان نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچانے کے لیے میسر وقت آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے اس لیے اب سب کو چاہیے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کے لیے جد و جہد کریں پاکستانی فلمی ہدایتکار فلمیں بنا کر اچھا رسپانس نہ ملنے کے ڈر سے ریلیز نہیں کر رہے ہیں جس سے فلموں کی نمائش میں طویل وقفہ آ رہا ہے جو کہ فلم ٹریڈ کے لیے اچھا نہیں ہے۔