انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کے بل پر مقام حاصل کیا، ماریہ واسطی

Maria Wasti

Maria Wasti

لاہور (جیوڈیسک) ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کی کامیاب زندگی میں خوبصورتی اور صلاحیتوں کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔

اپنی صلاحیتوں کے بل پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کے لیے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ خوبصورت چہرہ خدا کا تحفہ ہوتا ہے لیکن کامیابی کے لیے صلاحیتوں کا ہونا بھی نا گزیر ہے۔

میرے نزدیک ہر انسان ہی خوبصورت ہوتا ہے لیکن صلاحیتوں کے اعتبار سے مختلف کیٹگریز ہیں۔