مصطفی آباد/للیانی : نا اہل ایس ڈی او واپڈا و کمپلین آفس کے عملہ کے وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، محلہ پتی بے کی کے ٹرنسفامر میں گزشتہ دو تین دن سے فالٹ ہونے کی وجہ سے بجلی کے وولٹج کم زیادہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے فریج، کمپیوٹرز، استریاں کام نہیں کر رہی اور متعدد قیمتی اشیاء جل چکی ہے۔
سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ کرپٹ اور نا اہل ایس ڈی او واپڈا کا کام بجلی چوروں سے منتھلی وصول کرنا ہے نہ کے عوام کے مسائل حال کرنا، جبکہ کمپلین آفس مصطفی آباد کا عملہ میں منشا، امانت منظور اور امجد وغیرہ بھی صرف رشوت دینے والوں کا کمپلین ہی حال کرتے ہیں ، جنہیں ایس ڈی او واپڈا کی آشیر باد حاصل ہے جس کی وجہ سے متعدد با شکایات کے باوجود ایس ڈی او مذکورہ افراد کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتا، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی طرف سے کرپٹ اور نا اہل ایس ڈی او واپڈا کو فوری معطل کرکے کوئی محنتی اور ایماندار آفیسر کو تعنات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔