اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں دل کے مریضوں کو غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ سٹینٹس ڈالنے سے متعلق عدالتی نوٹس بنیادی حقوق کے معاملے میں تبدیل کر دیا گیا جبکہ دائرہ کار پورے ملک تک بڑھا دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ یکم فروری کو مقدمے کی سماعت کھلی عدالت میں کرے گا۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے سماعت یکم فروری کو مقرر کردی جبکہ اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔
چاروں صوبائی سیکرٹری صحت، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی نوٹسز جاری ہو گئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار خود تین رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے۔