کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایم کیو ایم رہنماؤں کے ایک مرتبہ پھروارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے ملزمان کو پیش نہ کیے جانے پر ایم کیو ایم قائد، رہنما فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، خواجہ اظہار و دیگر کے ایک مرتبہ پھروارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے 16 فروی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
تفتیشی افسر نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید مہلت طلب کی تھی۔ عدالت نے وسیم اختر کی عبوری ضمانت میں بھی 16 فروری تک توسیع کردی۔ متحدہ رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے الزام میں ملیر سٹی تھانے میں مقدمات درج ہیں۔