لاہور (جیوڈیسک) لاہور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پیڑول اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے پر حکومت کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے، آج مہنگائی کا جو طوفان آیا ہے اس سے بڑی دہشت گردی کیا ہو گی۔ پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پیپلز پارٹی نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔
مظاہرین سے خطاب میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ خود ڈاکے ڈال رہے ہیں اور وصولیاں عوام سے کر رہے ہیں اب رائے ونڈ نہیں جائے ونڈ ہو گا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کا کہنا تھا کہ اب لوگوں نے کہنا شروع کر دیا ہے کہ حکومت جا رہی ہے کوئی ایک ایسا محکمہ نہیں جس میں انہوں نے بہتری کی ہو۔