کمر توڑ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا ہے۔ حلیم عادل شیخ
Posted on April 3, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: سندھ دوست لائر فارم کے چیئرمین فدا حسین قریشی اور پاکستان ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد سرور قمر حلیم عادل شیخ سے ملاقات کے بعد ساتھیوں سمیت مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے میں ناکام ہوگئی ہے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھنے کا فائدہ اس صورت ہوگا جب اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عام آدمی کے دسترس میں ہوگی۔ پاکستان کی عوام کئی سالوں سے مشکلات میں زندگی گزار رہے ہیں بجلی، گیس جیسے مسائل ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری میں مبتلا عوام عدم برداشت کا شکار ہورہی ہے۔ مسلم لیگ قائد اعظم نے اپنے دور اقتدار میں عام آدمی کے حقوق کیلئے کام کیا جس کی وجہ سے لوگ نہ صرف لوگ ہمارے دور کو یاد کرتے ہیں بلکہ وہ جوق در جوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ مسلم لیگ میں شامل ہونے والے سندھ دوست لائر فارم کے چیئرمین فدا حسین قریشی اور پاکستان ڈویلپمنٹ کے چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد سرور قمر نے حلیم عادل شیخ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ ایک مخلص سیاستدان ہیں جو عوام کے دکھوں کو جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ جس انداز سے اندرون سندھ میں دور دراز گوٹھوں میں جاکر عوام کے مسائل حل کرتے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جی آر بلوچ، سوشل میڈیا کے انچارج ملک عاطف عطاء و دیگر بھی موجود تھے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com