مہنگائی کے حساس انڈیکیٹرز میں اعشاریہ چار فیصد اضافہ

Inflation

Inflation

کراچی (جیوڈیسک) جون کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کے حساس انڈیکیٹرز میں اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہو گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے میں ایل پی جی، چکن، گندم، چینی سمیت سترہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ٹماٹر، آلو، لہسن، پیاز، دال چنا سمیت نو اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ بیف، مٹن، پٹرول ،ڈیزل سمیت ستائیس اشیا کی قیمتیں اس دوران مستحکم رہی۔