کھجور رمضان المبارک میں سب سے زیادہ استعمال ہونیوالی چیز ہے لیکن اس کی بڑھتی قیمت کھجور کو عوام سے دور کر رہی ہے. افطاری میں کھجور لازمی جزو سمجھی جاتی ہے۔ لیکن جب بازار کا رخ کرتے ہیں۔ تو کھجوروں کے نرخ عوام کے بس کی بات نہیں ہوتی۔
لاہور کی مارکیٹوں میں ایران اور پاکستان کی کھجور فروخت کے لئے موجود ہے لیکن دکانداروں کو شکایت ہے کہ گاہک ابھی اتنے نہیں آرہے۔ مہنگائی کا رونا تو ہر طرف ہے ہی۔ کھجور بھی اس سے مبرا نہیں۔ تاجر کہتے ہیں کہ وہ مارکیٹ کے تناسب سے بہت کم قیمت پر فروخت کرتے ہیں۔ کھجور مہنگی ہو یا سستی رمضان المبارک میں اس کا استعمال رک سکتا ہے نہ کم ہوسکتا ہے۔