مہنگائی کا جن حکومت نے اب قابو نہ کیا تو چھوٹے دوکاندار اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو جاینگے

لاہور: انجمن تاجران جنر ل ٹر ک اسٹینڈ راوی روڈ کے مرکزی صدر شاہد تسنیم ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خواجہ اعجاز،اور میاں محبوب احمدنے کہا ہے کہ مہنگائی کا جن حکومت نے اب قابو نہ کیا تو چھوٹے دوکاندار اپنے کاروبار بند کر نے پر مجبور ہو جاینگے کیو نکہ مہنگائی ،لوڈ شیڈ نگ نے کاروبار پہلے ہی تباہ کر رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو جھوٹے دُکانداروں کیلئے بھی پالیسی بنا نے چاہیے تاکہ ریلیف مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک میں ٹیکس ادا کر نے والوں کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں مگر پاکستان میں ٹیکس زبر دستی لیا جا تا ہے اور بلوں اور دیگر اشیاء پر حکومت بھاری ٹیکس وصول کر رہی ہے مگر امیروں کو ٹیکس چوری کر نے کے راستے فراہم کئے جاتے ہیں حکومت کے مسائل اپنی جگہ پر تاجر برادری کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے بجٹ میں تجاویز کو بھی زیر غور رکھا جائے تاکہ اس سے چھوٹے تاجروں کا بھی فائدہ ہو سکے۔