مہنگائی، حکومتی پالیسیوں کے خلاف پی ڈی ایم سراپا احتجاج

PDM

PDM

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) آج پشاور میں پاور شو کرے گی، حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

اس سے قبل 17 نومبر کو اپوزیشن اتحاد کی جانب سے ملک میں مہنگائی کے خلاف ایوب اسٹیڈیم سے ریلی نکالی گئی تھی اور ایدھی چوک پر جلسہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ پی ڈی ایم نے کراچی میں بھی حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا جس میں مرکزی قائدین نے شرکت کی تھی۔