مہنگائی بڑھنے کی شرح 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

Inflation

Inflation

کراچی(جیوڈیسک)مہنگائی کے بڑھنے کی شرح چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ، افراط زر چھ فیصد کی سطح سے نیچے آگیا۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک افراط زر کی شرح سات اعشاریہ سات پانچ فیصد رہی۔

اس دوران کھانے پینے کی مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ پیاز کی قیمتوں میں ایک سو سولہ فیصد اضافہ ہوا ، آٹا، گندم ،چاول اور چائے کی پتی کے نرخوں میں پندرہ فیصد اضافہ ہوا،اس عرصے میں دودھ کی قیمتوں میں دس فیصد جبکہ بجلی کی قیمتوں میں پندرہ فیصد اضافہ ہوا۔